d79cf0c1 1aad 4f18 ad62 0397aa482169

خیبر ٹیچنگ ہسپتال واقعہ : معطلی رسمی کارروائی ہے ، تمام ذمہ داروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کے ساتھ انہیں سخت سزائیں دی جائیں- وزیر اعلی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: خیبر ٹیچنگ ہسپتال واقعہ کے حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت خصوصی اجلاس۔صوبائی کابینہ ممبران تیمور سلیم جھگڑا، سلطان خان، شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش کے علاوہ ایڈوکیٹ جنرل، سیکرٹری صحت ، چئیرمین بورڈ آف گورنرز خیبر ٹیچنگ ہسپتال ندیم خاور اجلاس میں شریک۔

اجلاس میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ، مختصر وقت میں ابتدائی رپورٹ تیار کرنے پر متعلقہ فورم کی تعریف۔

وزیر اعلی برہم ان کا کہنا تھا کہ واقعہ افسوسناک ہے ابتدائی رپورٹ میں جن ذمہ داروں کو معطل کیا گیا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، معطلی صرف رسمی کارروائی ہے ، تمام ذمہ داروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کے ساتھ انہیں سخت سزائیں دی جائیں.

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلی نے کہا کہ متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز ایک ہفتے اندر معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات مکمل کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرے ، جمعہ کےدن اس سلسلے میں مزید پیشرفت کا جائزہ لینے کے دوسرا اجلاس منعقد کیا جائے گا،بورڈ آف گورنرز واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لاکر اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کرے،اگر بورڈ آف گورنرز نے اصل زمہ داروں کے خلاف کاروائی نہیں کی تو حکومت خود کارروائی عمل میں لائے گی.

مزید پڑھیں:  بائیڈن اور کملا ملک کو تباہ کر رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

وزیر اعلی نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں میں جو سرکاری ملازمین ہیں ان کے خلاف سرکار کے مروجہ قواعدو ضوابط کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اور ادارہ جاتی ملازمین کے خلاف ادارے کے قواعدو ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے، اس واقعے کو تمام ہسپتالوں کے معاملات کو ٹھیک کرنے کے لئے ایک موقع کے طور پر استعمال کیا جائے، تمام ہسپتالوں میں آئیندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے،.