.jpg

13 دسمبر کو لاھور میں پی ڈی ایم کا آخری جلسہ ہوگا. مولانا عطاءالرحمان

ویب ڈیسک (پشاور):جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا عطاءالرحمان کی پریس کانفرنس، 13 دسمبر کو لاھور میں پی ڈی ایم کا آخری جلسہ ہوگا، لاھور جلسے میں ملک بھر سے لوگ شرکت کرے گے، اس حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے،مولانا عطاءالرحمن کا کہنا تھا کہ بازار میں اگر غیرت کی کوئی دوا ملتی تو ہم خرید کران کو دیتے، اس حکومت نے عوام کو کہی کا نہیں چھوڑا,حکومت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے، ہم نے اس تحریک کو شروع کیا ہے جو بھی فیصلہ ہمیں منظور ہوگا، جہاں تک استعفی کی بات ہے ہم شروع دن سے ہی اس کے لئے تیار ہے، کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے جمیعت علماء اسلام کا ہرکارکن اپنے قائد کے ایک اشارے پر پورا اترے گی، خیبرپختونخوا سے بھی جمیعت علماء اسلام اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکنان شرکت کریں گے،ایک بڑے جلوس کے ساتھ لاھور جلسے میں شریک ہونگے،

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان

کارکنان قافلوں کی شکل میں لاھور کا رخ کریں گے، اضلاع کی سطح پر رہنماں کو دعوت دی ہے کارکنان شرکت گرے گے، وزارت داخلہ نے سیاسی جماعتوں کی کی سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا اس کو مسترد کرتے ہیں، انصار اسلام ہماری جماعت کا حصہ ہے وہ جمیعت علماء سے الگ نہیں ہے، لاھور کے جلسے میں انصار اسلام کے جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی، حکومت کا حال یہ ہے کہ ہستالوں میں لوگوں کو علاج فراہم نہیں کرسکتے، کے ٹی ایچ میں آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مرگئے، حکومت نے ہسپتالوں کو بے یار ومددگار چھوڑ دیا ہے،محکمہ صحت کا جو حال اس وقت ہے پہلے اس طرح کبھی نہیں تھا، وزیرصحت کو استعفی دیناچاہیئے.

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی وقت مانگا ہے: خواجہ آصف

حکومت اپنی اصلاح کی بجائے اپوزیشن پر تنقید شروع کردیتا ہے، کوونا کی دوسری لہر میں حکومت اپوزیشن کے خلاف پرچے کاٹ رہی ہے، کے ٹی ایچ میں جو 7 افراد جانبحق ہوئے ان کا مقدمہ خیبرپختونخوا حکومت پر درج کیا جائے، سات سال میں اس حکومت نے ہسپتال کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا، بی آر ٹی سب کے سامنے میں ہے یہ ملک کا سب سے مہنگا ترین پراجیکٹ بن گیا، حکمران اس میں کمیشن پر کمیشن کھا گئے، لاھور جلسے میں لوگ شرکت کرے گے، روک سکتے ہوں تو روک لیں۔