99d8d107 e002 4b44 9e0e b68df56534a5

وزیر اعلی محمود خان نے نوشہرہ اکنامک زون کی توسیع کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ویب ڈیسک(نوشہرہ):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے نوشہرہ اکنامک زون کی توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعلی نے اکنامک زون میں صنعتیں لگانے والے صنعتکاروں میں پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے ہیں۔اکنامک زون کا یہ توسیعی منصوبہ 76 ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔ اس منصوبے سے بلواسطہ اور بلاواسطہ 12 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔ منصوبے میں ابتدائی طور پر 1.6 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس منصوبے سے صوبے میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ نوشہرہ اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے خواہشمند صنعتکاروں کو رعایتی نرخوں پر پلاٹس دیے جائیں گے۔صوبائی حکومت صوبے میں صنعتوں کو فروغ دے کر لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے۔ عنقریب ڈی آئی خان، چترال، غازی ، بنوں اکنامک زونز کا افتتاح کیا جائے گا، محمود خان جلوزئی اکنامک زونز کا پہلے ہی سے افتتاح کیا گیا ہے جس میں سرمایہ کاروں دلچسپی حوصلہ افزا ہے، رشکئی اکنامک زون کا بھی بہت جلد افتتاح متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر