811916 7245232 levies updates

ضم شدہ اضلاع: لیویز اہلکاروں کی ملازمت کے مسائل حل کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دے دی۔

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ داخلہ نے سابقہ فاٹا کے خاصہ دار لیویز اہلکاروں کی ملازمت کے مسائل حل کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دے دی ہیں، محکمہ داخلہ و قبائلی امورکا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کمیٹی 4 ممبران پر مشتمل ہوگی۔ مراسلہ کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین سپیشل سیکرٹری داخلہ محمد آصف ہونگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال

سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ کمیٹی صوبائی کابینہ کی منظوری پر تشکیل دی گئی ہے، مراسلہ کے مطابق کمیٹی پولیس فورس میں انضمام سے رہ جانے والے خاصہ دار لیویز کے اپیلوں اور درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت

ان خاصہ دار لیویز اہلکاروں کو مختلف وجوہات کی بناء پرکے پی پولیس میں ضم نہیں کیا گیا تھا، اکرام اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی سفارشات پر مبنی رپورٹ متعلقہ فورم کو پیش کرے گی، خاصہ دار لیویز فورس نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔