232233 063124 updates

پشاور سے مسلم لیگ ن کا قافلہ لاہور کے لیے روانہ

ویب ڈیسک (پشاور): مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیرمقام کا کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ کارکنوں کا جزبہ دیکھ کر انہیں مبارک باد دیتا ہوں، اس صوبے نے 8 سال پہلے عمران خان کو جعلی مینڈیٹ دیا تھا۔

آج لوگ نکلے ہیں، اسی عمران خان کو گھر بھیجنے کے لیے،امیر مقام کا کہنا ہے کہ ابھی آپ کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہیں، ہزاروں کی تعداد میں لوگ نکلے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ نیازی کو کوئی این آر او نہیں ملنے والا ہیں۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

سپریم کورٹ سے کہتا ہوں کہ ان چوروں ڈاکوں کے نام ای سی ایل میں ڈالیں، یہ جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، امیر مقام نے کہا کہ ہر ایک کے منہ پر ہے کہ نیازی کو جانا ہے۔ ہمارا ذاتی ایجنڈا نہیں ہم تو پاکستانی عوام کے لیے نکلے ہیں، ووٹ کو عزت دینے کے لیے نکلے، تب تک سڑکوان پر رہینگے ، جب تک نیازی کو وزیراعظم ہاوس سے باہر نا پھینکے، آگے مزید قافلے بھی ہمارے ساتھ شامل ہونگے، ہم نے دعا بھی کی بکرا بھی ذبح کیا، وہی لوگ آئینگے، جسے پاکستان کے عوام ووٹ دیں۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہی ہوں گے، بلاول بھٹو