.jpg

گورنر خیبر پختونخوا سے نو تعینات انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) میجر جنرل عادل یامین کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

ویب ڈیسک (پشاور):گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے نو تعینات انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) میجر جنرل عادل یامین کی گورنر ہاؤس میں ملاقات، ملاقات میں صوبہ بھربشمول ضم قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال، گورنر خیبر پختونخوا کی نئے تعینات ہونیوالے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور(نارتھ) میجر جنرل عادل یامین کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، گورنر نے امن و امان کے قیام میں فرنٹیئر کور کے پیشہ ورانہ فرائض کو سراہا،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ فرنٹئیر کور سمیت سیکیورٹی فورسز کی ملک و قوم کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں، پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر محسوس کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت