food safety authority

فوڈ سیفٹی اتھارٹی: صوبے کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور، مردان اور دیربالا میں کاروائیاں جاری، ڈائریکٹر اپریشنز ڈاکٹرعظمت اللہ وزیرکا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے۔

جس کے نتیجے میں ٹاون تھری میں کباب ہاوس کو صفائی کی نہایت ناقص صورتحال پر سیل کردیا گیا، زائد المعیاد اشیاء رکھنے اور چائنہ سالٹ کی فروخت پرکئی دکانیں جرمانہ کردئے گئے، انھوں نے کہا کہ دیربالا، بیبوڑبازار میں 20 کلو سے زائد نان فوڈ گریڈ کلر برآمد، جبکہ ایک دکان کو سیل کرلیا۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف

مردان میں صفائی کی ناقص صورتحال پر چیپس کے کارخانے سمیت ایک بیکری سیل کردی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز طلعت فہد کی سربراہی میں ہشت نگری میں مضر صحت انرجی ڈرنکس کے خلاف کاروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید

طلعت فہد کا کہنا تھا کہ کاروائی میں ایک ہزار کاٹنز سے زائد انرجی ڈرنکس قبضے میں لے لئے گئے، اور گودام کوسیل کرلیا، خیبرپختونخوا میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔