55

نیب کے قانون کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ سلیم مانڈی والا

ویب ڈیسک(پشاور): کے پی کے عوام کاروبار میں ایک فعال کردارادا کررہے ہیں۔ ۔سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ بزنس مین کا پارلیمنٹ میں ہونا بہت ضروری ہے،اس وقت نیب بارہ کاروباری شخصیات کو اذیت دے رہاہے۔ نیب کا یہ طریقہ کار ختم کرنا چاہیئے، نیب کے پاس انڈرانواسنگ کے کیس کس نے بھیجے ہیں۔
انہوں کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے آیف بی آر کا کام کرنا ہے تو پھر آیف بی آر کو بند کرنا چاہیئے، نیب کے قانون کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔نیب کے متاثرین چیمبر کے ذریعے سینٹ سے رابطہ کرے،ملک سے سو سے زائد کیس سینٹ کے پاس آئے ییں۔
تاریخ میں پہلی بار نیب کے حوالے سے سینٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے،مجھے نیب کے طریقہ کار کا سب پتہ چل گیا ہے
نجی کاروبار نیب کے دائرہ کار میں ہی نہیں آتا،ایسے تو بناناریپبلک میں بھی نہیں ہوتاکاروباری شخصیات کو روزبلا رہے اور کہہ رہے ہیں کہ نہیں بلائیں گے۔
نیب جواربوں کی ریکوری ظاہرکررہا ہے وہ سب تو کاروباری لوگوں سے وصول کی ہےنیب نے آج تک سیاسی شخصیات سے کوئی ریکوری نہیں کی۔
سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد چیمبر والوں نے کال کی کہ ان کے 12 لوگ نیب ان کو ٹارچر کررہی ہے، اس پروزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو لیٹر لکھاہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان