81 1

وزیراعلی خیبر پختونخواسے نوتعینات انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کور کی ملاقات

ویب ڈیسک(پشاور)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے نوتعینات انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ)میجر جنرل عادل یامین نےملاقات کی، ملاقات میں صوبے بالخصوص ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعلی نےنئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میجر جنرل عادل یامین کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے بشمول ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کی بحالی میں فرنٹیئر کور کا کردار لائق تحسین ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانٹئیر کور سمیت سکیورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
ملکی سلامتی کے لئے سکیورٹی اداروں کے کردار اور قربانیوں پر قوم فخر محسوس کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید