mma

مہنگائی اورغربت کی وجہ سے لوگ مشکل میں ہیں۔ سینیٹرمشتاق احمد

ویب ڈیسک (پشاور): جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیرسینیٹرمشتاق احمد کی پریس کانفرنس، 9 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، خارجہ محاظ پر پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا ہے، مہنگائی اورغربت کی وجہ سے لوگ مشکل میں ہیں، آئی ایم ایف کے حکم پر اب بجلی فی یونٹ تین روپے مہنگی کی جارہی ہے، موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی غلام ہے، حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا ہے، پاکستان بچوں کے لئے ایک غیر محفوظ ملک بن گیا ہے، نامرد بنانے کےقانون کہیں نہیں صرف یورپ میں ہیں، ریپ کے مجرموں کو کھلے عام پھانسی کی سزا دی جائے۔ نامرد بنانے کے آرڈیننس جاری کرنے سے کوئی فرق نہیں ہوگا، نامرد بنانے کی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، زبان پر بات مکہ کی جبکہ سفر امریکہ کا کرتا ہے، وفاقی وزراء کوپتہ نہیں کہ شو آف ہینڈ سے قانونی طور پرسینٹ الیکشن نہیں ہوسکتے، سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ٹماٹر اور پیاز کی طرح بک جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش