836098 2604660 Kabul Blast updates

کابل میں دھماکا،9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک(کابل)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی 5 میں دھماکے کے بعد 3 گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئےہیں ۔واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے