0 4

خیبر پختونخواخاصہ دار فورس،لیویز اہلکاروں کی تربیت کا پہلامرحلہ اختتام پزیر

ویب ڈیسک(پشاور)سابق ​​خاصہ داراورلیویز اہلکاروں کی تربیت کا پہلا مرحلہ اختتام پزیرہوگیا،اہلکاروں کوپاک فوج، فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے اشتراک سے تربیت فراہم کی گئی۔
خاصہ دار، لیویز کو خیبر پختونخوا پولیس میں ضم کر دیا گیا تھا،قبائلی اضلاع میں تربیت کا پہلا مرحلہ ستمبر سے دسمبر تک جاری رہا۔
خیبر پختونخوا پولیس میں شامل 4 ہزار اہلکاروں کو تربیت فراہم کی گئی، پاک فوج، فرنٹیئر کور، خیبر پختونخوا پولیس کے ماہرین نے اہلکاروں کو تربیت دی، انسداد دہشتگردی، کوئیک ری ایکش فورس، دھماکہ خیز مواد سے نمٹنا تربیت کا حصہ تھیں۔
اہلکاروں کی جسمانی تربیت اور نشانہ بازی کی مشقیں بھی اس کا حصہ تھیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ،پاک فوج اور ایف سی افسران بھی مشقوں کا جائزہ لیتے رہے،کورنا ایس او پیز کےتحت پاوسنگ آوٹ پریڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی