1 326

صوبے میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں ہو گی – وزیر اعلی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود کی زیر صدارت میگا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کا انعقاد ۔ اجلاس کے دوران صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ یکم فروری تک صوبے کی سو فیصد آبادی تک صحت انصاف کارڈز سکیم کی توسیع کا عمل مکمل کیا جائے گا، وزیر اعلی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ اسکیم میں لیور ٹرانسپلانٹ کو جلد سے جلد شامل کیا جائے۔وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی میڈیسن کی دستیابی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔
سرکاری اسکولوں میں ڈبل شفٹس شروع کرنے کے لئے 117 سکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے، سوات موٹروے فیز ٹو پر اگلے سال اگست میں عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبے کے پی سی ون کی آج منظوری متوقع ہے۔ خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لئے کنسلٹنٹ کی ہائرنگ پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کی فیزیبلٹی کا پی سی ٹو منظور ہوگیا ہے۔ 300 میگاواٹ بالاکوٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا پی سی ون ایکنک سے منظور کر لیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ رشکئی اکنامک زون کا منصوبہ افتتاح کے لئے تیار ہے۔ صوبے میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں، تمام محکمے اپنے متعلقہ منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائینز کے مطابق عملی پیشرفت کو یقینی بنائیں، عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں کے ثمرات بلا تاخیر عوام تک پہنچنے چاہیے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ