n00862923 b

خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ،ڈی آئی خان موٹروے منصوبے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک (پشاور): حکومت خیبر پختونخوا نے پشاور ،ڈی آئی خان موٹروے منصوبے کی منظوری دے دی ۔منظوری محکمہ منصوبہ بندی و ترقی میں منعقدہ خصوصی پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں دی گئی ، اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان نے کی ۔منصوبے پر گزشتہ روز وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو بھی خصوصی بریفنگ دی گئی تھی ۔
پشاور ڈی آئی خان موٹروے 360 کلومیٹر طویل اور 6 لین پر مشتمل ہے ۔پشاور ڈی آئی خان موٹروے میں 19 انٹرچینجز شامل ہیں۔منصوبے کا تخمینہ لاگت 276 ارب روپے ہے ۔منصوبے میں 7 کلومیٹر پر محیط دو ٹنل بھی شامل ہیں۔منصوبے سے جنوبی اضلاع میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔منصوبے کی تکمیل کی مدت 4 سال ہے۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش