62607067 720x470 1 1

پشاوریونیورسٹی میں فیکلٹی ڈینز کی تعیناتی کااعلامیہ جاری

ویب ڈیسک(پشاور) یونیورسٹی کے2فیکلٹی ڈینز،ڈائریکٹرایڈوانس سٹڈیزاور چیئرمین شعبہ ماحولیات کی تعیناتی رجسٹرار آفس جامعہ پشاورکی جانب سے جدا جدا اعلامیے جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا نے پروفیسر ڈاکٹرمحمدجہان زیب کو فیکلٹی آف سوشل سائنس کا ڈین تعینات کردیاہے،پروفیسر ڈاکٹرمحمد جہان زیب 3سال کیلئے ڈین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔
3سال کیلئے پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل سٹڈیزمقررجبکہ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے پروفیسر ڈاکٹرارشد ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیزتعینات ہوگئے۔
پروفیسرڈاکٹر سردارخان کے وی سی کوہاٹ یونیورسٹی تعیناتی سےڈائریکٹر کا عہدہ خالی ہوگیا تھا، پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس کوپشاوریونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات کے چیئرمین کی ذمہ داریان تفویض پروفیسر محمد نفیس مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان