ECP 1

این اے 45اور پی کے 63نوشہرہ کے ضمنی انتخابات ،صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈی آ ر او ز سے حلف لے لیا

ویب ڈیسک (پشاور): این اے 45 اور پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے ڈی آر اوز سے حلف لے لیا۔تقریب حلف برداری میں جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ہارون خان شینواری سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔
دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات 19فروری 2021 کو ہوں گے، این اے 45کرم کے لئے ریجنل الیکشن کمشنر، مردان خورشید عالم کو بطور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرتعینات کر دیا گیا ۔حیات اللہ جان کو ریٹرنگ آفیسر ،حامد خان اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر جبکہ پی کے 63نونشہرہ کے لئے ریجنل الیکشن کمشنر پشاور فضل حکیم کو بطورڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر تعینات کر دیاگیا ۔
رحم زادہ ریٹرننگ آفیسر،فرقان اشرف اور عبدالرحمان اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران مقرر کر دیا گیا۔اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران ضمنی انتخابات کو غیر جانبدارانہ، شفاف اور آزادانہ طور پر منعقد کرانے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔انتخابات کو خوشگوار ماحول اور پرامن انداز میں کرانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت ضلعی انتطامیہ سے مسلسل رابطہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی