6666 1 scaled

گورنر اور سپیکر پر الزامات لگانے والے کیخلاف ایف آئی آر درج

ویب ڈیسک (پشاور)گورنر اور سپیکر پر غلطالزامات لگانے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ خال د ٹاون کے رہائشی نعمت ایف آئی آر میں نامزد ، متعدد بھی دفعات شامل ،ایف آئی آر کے مطابق گورنر شاہ فرمان اور سپیکر پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ۔
تھانہ آغا میر جانی کے مطابق ایف آئی آرایک شہری کی جانب سے درج کی گئی ، گورنر اور سپیکر کے خلاف ویڈیو اعظم کے ایما پر کیا گیا۔ اے این پی زرگر اباد کے اعظم خان کے نام کا ایف آئی آر میں ذکر ملزم نعمت اے این پی زرگر اباد وارڈ کے اعظم کا چچازاد بھائی ہے ،ملزم کی گرفتاری کیلئے اس کے گھر پر رات گئے چھاپے مارے گئے ۔ملزم نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید