taimur

نئے سال کے آغاز پر صوبے کی مزید ایک کروڑ 40 لاکھ آبادی صحت سہولت پروگرام میں داخل ہو جائے گی

ویب ڈیسک(پشاور): وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر صوبے کی مزید ایک کروڑ 40 لاکھ آبادی صحت سہولت پروگرام میں داخل ہو جائے گی۔ یکم جنوری سے ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور پشاور میں صحت پروگرام کا آغاز ہوگا۔
زون 2 ہزارہ ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران ہسپتالوں میں داخلے کی مجموعی شرح میں 153 فیصد اضافہ ہوا۔ یکم سے 10 دسمبر کے دوران ایبٹ آباد میں ہاسپٹل ایڈمیشن کی شرح 200 فیصد، بٹگرام 124 اور کوہستان میں 365 فیصد بڑھی۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے

زون ون ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں ہسپتال داخلے کی مجموعی شرح میں 100 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ جنوری 2021 کے اختتام تک صوبے کے جنوبی اضلاع میں بھی پروگرام شروع کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان

31 جنوری سے کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان کے شہری صحت سہولت پروگرام میں داخل ہو جائیں گے۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت صوبے کی 40 ملین آبادی کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج معالجے کی سہولت ملے۔