326209 1050054 updates

وزیراعظم پاکستان کی مسیحی برادری کو مبارکباد،ایس اوپیزپرعمل کرنےکی اپیل

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ایس اوپیزپر عمل کرنے کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر وزیراعظم عمران خان نے بالخصوص پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔ کرونا وبا (COVID-19) کے حوالے سےمجوزہ احتیاطی تدابیر (SOPs) ملحوظِ خاطر رکھیں اور محفوظ رہیں۔

مزید پڑھیں:  40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی