.jpeg

پاکستان کے جاری کردہ سیاسی نقشے پر مبنی ڈاک ٹکٹ جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاکستان کے سیاسی نقشے پر مبنی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا.بیس روپے کا یادگاری ڈاک ٹکٹ بابائے قوم کے یوم پیدائش پر جاری کیا گیا ہے،ڈاک ٹکٹ واضح کرتا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔
ڈاک ٹکٹ اس عزم کا اعادہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حتمی حل ہو گا، ڈاک ٹکٹ جموں و کشمیر سمیت سیاچن اور سر کریک کے تنازع پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی