food safety authority

پشاور: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی صوبہ میں کاروائیاں، دو بیکری یونٹس، ہوٹل سیل

ویب ڈیسک(پشاور): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ڈی آئی خان، ٹانک، دیر بالا میں کاروائیاں کیں۔ ڈی آئی خان میں پانی کی ملاوٹ پر 5 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا گیاہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق ٹانک میں پانی اور کیمکل کی ملاوٹ پر 3 ہزار 200 لیٹر دودھ تلف کردیا گیاجبکہ ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے پر تین دکانوں کو سیل کردیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

دوسری جانب صفائی کی ناقص صورتحال پر دیر بالا میں دو بیکری یونٹس اور ہوٹل سیل، 15 سو کلو مضر صحت اشیاء خوردنوش تلف کر دیا گیا،چارسدہ روڈ پر مضر صحت گڑ کی تیاری پر ایک گڑ گانی سیل کر کے 17 سو کلو سے زائد گڑ ضبظ کرلیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا تھا کہ گڑ کی تیاری میں چینی، مضر صحت کیمکل اور زائدالمعیاد گڑ کااستعمال کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع