بے رحم کورونا کے وارجاری،مزید 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ اب تک مجموعی طور پر 9 ہزار سے زائد افراد اس جان لیوا وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 270 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 65 لاکھ 57 ہزار 112 ہوگئی ہے۔

این سی او سی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 469، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 602، اسلام آباد میں 404، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 216 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار 117، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 215، سندھ میں 2 لاکھ 10 ہزار 241، پنجاب میں ایک لاکھ 35 ہزار 665، بلوچستان میں 18 ہزار 75، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 172 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 643 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 132 ہوگئی ہے

ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.78 فیصد ہوگئی ہے۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.01 فیصد، راولپنڈی میں 5.74، آزاد جموں کشمیر 8.25، بلوچستان میں 4.78، گلگت بلتستان میں 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔