America 2

امریکی ریاست الینوائے میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک 3 زخمی

ویب ڈیسک(واشنگٹن): امریکی ریاست الینوائے میں فائرنگ سے3افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی ریاست الینوائے میں ایک شخص نے باوَلنگ کلب میں اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے اور3 زخمی ہوگئے تاہم فوری طور پر فائرنگ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا