download 68

خیبر پختونخوا میں ایکسٹریم کولڈ ویدر ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا میں ایکسٹریم کولڈ ویدر ایمرجنسی نافذ، محکمہ ریلیف نے اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیہ کے مطابق ایکسٹریم کولڈ ویدر ایمرجنسی کے تحت صوبے میں تمام بے گھر افراد کو شلٹر اور کھانے فراہم کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنرز بے گھر افراد کیلئے شلٹر، 2 وقت کا کھانا اور ناشتے کا فوری بندوبس کریں، ایکسٹریم کولڈ ویدر ایمرجنسی کے تحت موسم کے باعث عارضی طور پر بے گھر افراد کو بھی سہولیات فراہم کی جائیگی، ناشتے کیلئے 100 روپے اور دوپہر اور شام کے کھانے کیلئے 200، 200، روپے فی کس مختص، ایکسٹریم کولڈ ویدر ایمرجنسی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے تحت لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف