download 61

پی ڈی ایم اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی وزیر لیبراینڈ کلچر شوکت یوسفزئی نےپی ڈیم رہنماؤں کے بیانات پر اپناردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، پی ڈی ایم کی کوئ حکمت عملی نظر نہیں آرہی۔پی ڈی ایم کی ایک پارٹی ایک طرف تو دوسری پارٹی دوسری طرف جارہی ہے، جس کے پاس ارکان نہیں وہ استعفہ دینے کی بات کرہے ہیں اور جن کے پاس ارکان ہیں وہ استعفہ دینا نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار

انہوں کا کہناتھا کہ حکومت سمجھتی ہے کے پارلیمنٹ سب سے مقدم ادارہ ہے تمام سیاسی معملات کا پارلیمنٹ میں حل کرنا چائیے، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن اسمبلی کے رکن نہیں لیکن تماشہ دیکھنے کے لئیے ان کو بھی مدعو کیا جائے گا،
جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ کے اندر ہوگی اور اس سے ہی ڈی ایم کی فیس سیونگ بھی ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل

صوبائی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بڑی مشکل صوتحال سے دوچار ہے اور بند گلی میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت استعفے نہیں دی گی پیپلز پارٹی سینٹ الیکشن میں حصہ لے گی، دیکھنا ہوگا کے مولانا فضل الرحمان اورمریم نواز کی جوڑی کہاں تک چلتی ہے،خواجہ آصف کی گرفتاری نیب نے باقاعدہ تحقیقات کرکے کی۔