19

خیبر پختونخوا میں بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ اتوار کی شام سےشروع ہونےکاامکان

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا میں بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ اتوار کی شام سےشروع ہونےکاامکان،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں وبرفباری کاسلسلہ منگل کےروز تک جاری رہنے کاامکان، گلیات ، دیر ،سوات ، بونیر،کوہستان اور مانسہرہ میں برف باری کاامکان، پی ڈی ایم اے نےضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:  لاہورکا جلسہ روکا گیا توکارکن جیلیں بھر دیں گے، عمران خان

ڈی جی پی ڈی ایم اے اکاکہنا تھا کہ بارشوں اوربرفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات، بالائی علاقوں میں چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے، سیاحوں کوموسمی صورت حال سے باخبررکھاجا ئے، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700پر دیںْ

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک کے آغاز کا اعلان کردیاگیا