hisham

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اور بیت المال کاصوبے میں 8پناہ گاہوں کی تزئین وآرائش کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر سوشل ویلفئیر کے پی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے زیر صدارت اجلاس، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان وزیر سماجی وبہبودخیبرپختونخوا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اور بیت المال کاصوبے میں 8پناہ گاہوں کی تزئین وآرائش کا فیصلہ، 680ملین کی لاگت سے 2 پناہ گاہیں پشاورجبکہ 6ڈویژنل سطح پر بنائی جائینگی، 340ملین وفاق دیگا، جبکہ 340 صوبائی حکومت دیگا، پناہ گاہوں کی تزئین وآرائش کیلئے 200 ملین روپے کا چیک ڈائریکٹر بیت المال کو حوالے کردیا ہے، ہر پناہ گاہ میں 100، 100 افراد کی رہائش کا بندوبست جہاں انہیں صبح کا ناشتہ اور رات کا کھانا مفت دیا جائیگا، ہر پناہ گناہ میں 300 اضافی بندوں کوبھی مفت خوراک دی جائیگی، پناہ گاہوں میں معیاری خوراک اور صفائی کا خاص خیال کیاجائیگا جبکہ تمام معیاری سہولیات موجود ہونگی، 2 سالہ معاہدے کے تحت بلڈنگ سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ دیگی بلکہ بیت المال آپریشن کا کام کریگی، پشاورپجگی روڈ پر ماڈل پناہ گاہ قائم کردی جس میں ڈسپنسری، جدید سہولیات، مسجد، حجرہ اور کھیلوں کی سہولیات دی گئیں ہیں، پجگی ماڈل پناہ گاہ میں سپیشل لاکر روم اور خواتین اور فیمیلزکیلئے الگ سیکشن بھی موجود ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان غریب اور بے سہارا لوگوں کیلئے پناہ گاہوں میں سہولیات فراہم کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا