ویب ڈیسک(پشاور): یکہ توت کے علاقے میں گھرکےاندرسلنڈردھماکہ ہوا،دھماکے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی. ریسکیو1122 کی 2 فائر ویکلز اور 4 ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں.
ریسکیو1122 کے مطابق آگ سے چار افراد جھلس گئے جن میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، زخمیوں کولیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے آگ پرقابو پالیا، دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا ہے۔