dry weather 1

خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں میں موسم خشک اورسردرہنےکا امکان

ویب ڈیسک (پشاور)صوبہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اورسرد رہے گا جبکہ چند ایک مقامات پر موسم ابر آلود ہوگا، محمکہ موسمیات کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں آئیندہ 24 گھنٹوں کے دوران برف باری اور بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا

رپورٹ کے مطابق صوبائی دارحکموت پشاور کا کم سے کم درجہ حرات 5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوہاٹ 6، بنوں 5، ڈیرہ اسماعیل خان کا کم سے کم درجہ حرات 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواہے۔

محمکہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کا راج برقرار ہے، کالام اور پارا چنار کا درجہ حرات منفی 2، دیر کا منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ایبٹ آباد کا کم سے کم درجہ حرات 2 جبکہ مانسہرہ کا درجہ حرات 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیاگیا