kpk assembly 800x320 1

سیکرٹری خیبرپختونخوااسمبلی تقرری معاملہ،وزیرقانون سلطان محمد خان کا نام زیرغور

ویب ڈیسک (پشاور): سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی کے عہدے کے لیے اصل حقدار کون ہے؟
اسپیکر مشتاق غنی کی جانب سے بنائی گئی پروموشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ہشام مستعفی
صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے استعفی اسپیکر مشتاق غنی کو بھیجوادیا۔

ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ تکنیکی اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث مسئلہ حل کرنے سے قاصر ہوں، اسپیکر اس معاملے کی ذمہ داری اس شخص کو دے جو تمام امور پر عبور رکھتا ہو،

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال

ذرائع کے مطابق چیئرمین پروموشن کمیٹی کے لیے وزیر قانون سلطان محمد خان کا نام زیرغور ہے، گزشتہ تین سال سے اسمبلی کے دو سینئر افسران کے درمیان سیکرٹری کے عہدے کے لیے قانونی جنگ جاری ہے۔ سروس ٹریبینول نے بھی معاملہ محکمانہ پروموشن کمیٹی کو بھیجوایا تھا ۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش

اندرونی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کچھ معاملات پر اختلاف کے باعث مستعفی ہوئے