licence

کویت :حکومت نےشہریوں کونئےڈرائیونگ لائسنس کی منظوری دےدی

ویب ڈیسک(کویت ): کویتی حکومت نے شہریوں کیلئے نئے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری دے دی، منصوبے کے تحت دس ملین لائسنس عوام کو فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو اسٹیٹ آڈٹ بیورو کی جانب سے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری حاصل ہوگئی ہے،
وزارت داخلہ کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے 10 ملین اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کیلئے ایک کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ

اسٹیٹ آڈٹ بیورو نے وزارت داخلہ کی جانب سے محکمہ ٹریفک کیلئے خصوصی پرنٹنگ کی فراہمی کے ساتھ 1.7ملین دینار کیلئے نئے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کی درکواست کی منظوری دی ہے،اس لائسنس منظوری کی میعاد 90دن ہوگی، واضح رہے کہ اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی نمایاں خصوصیات کے ساتھ دور حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس لائسنس ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے