241514 6585115 updates

انڈونیشیا : زلزلے میں اموات کی تعداد 73 ہوگئی

ویب ڈیسک(جکارتہ):انڈونیشیا میں دو روز قبل آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد 73 ہوگئی ہے، رپورٹ کے مطابق انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ شہر مامجو میں ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ زلزلے سے اموات کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، زلزلے میں 800 سے زائد افراد زخمی اور تقریباً 28 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے

انڈونیشین حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریجن میں آنے والا ایک اور زلزلہ سونامی لاسکتا ہے۔دوسری جانب متاثرہ علاقے میں چوری کی وارداتیں بڑھنے پر پولیس اور فوجی اہلکار تعینات کردئیے ہیں۔

زلزلے میں 800 سے زائد افراد زخمی اور تقریباََ 28 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں، زلزلے سے متاثرہ انڈونیشیا کے شہر مامجو میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت

حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے ریسکیو کی کوششوں میں مشکلات کا بھی سامنا ہے،متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بننے سے ہزاروں بے گھر افراد عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کا زلزلہ رکارڈ کیا گیا تھا۔