38357648 0 image m 7 1611331868434

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، ہاتھی کو زندہ جلا دیا گیا

ویب ڈیسک :بھارتی ریاست تامل ناڈو کے جنوبی علاقے میں جنگل سے ایک ہاتھی نجی ریزورٹ کی جانب نکل آیا اور اس میں گھسنے کی کوشش کرنے لگا جسے بھگانے کے لیے پہلے آگ سے ڈرایا گیا جب ہاتھی پیچھے نہ ہٹا تو ان لوگوں نے زندہ ہاتھی کو جلا ڈالا قریب واقع عمارت سے اس سارے معاملے کی ویڈیو بن گئی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خوفزدہ ہاتھی گلی کے وسط میں کھڑا نجی ریزورٹ کی جانب جانے کا ارادہ رکھتا ہے جسے اس ریزورٹ کے ملازمین اندر گھسنے سے روک رہے ہیں اور اس کے لیے آگ کا استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تائیوان اور ہنگری آمنے سامنے

ریزورٹ کے ملازمین نے جلتا ہوا کپڑا ہاتھی کی جانب اس انداز سے پھینکا کہ وہ اس کے سر پر پھنس گیا جس سے دیکھتے ہی دیکھتے آگ اس کے جسم کو لگ گئی جس سے ہاتھی تکلیف سے چیخ وپکار کرنے لگا اور جنگل کی طرف بھاگ گیا،بھارتی محکمہ وائلڈ لائف نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نجی ریزورٹ سے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کے مطابق ہاتھی اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا انہوں نے روکا مگر وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ رہا تھا جس پر اسے آگ لگا دی۔اس واقع میں ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا جو کہ فرار ہو گیاہاتھی جو آگ لگنے کے بعد واپس جنگل کی طرف بھاگ گیا وہ کچھ دور جا کر آگ کی زد میں آ گیا اور اس کے جسم کا زیادہ تر حصہ جل گیا جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے اس واقعہ کو ہاتھی پر حملہ جان کر مقدمہ درج کر لیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ :حماس کے جال میں پھنس کر 4اسرائیلی فوجی ہلاک