unnamed 92

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک(جیروشلم): اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ قائم کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان اسرائیل کی وزارت خارجہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اتوار کے دن تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے دی جانے والی منظوری کے بعد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق سفارتخانے کا قیام گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام کے بعد عمل میں آیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ فی الوقت سفارتخانہ عارضی طور پر قائم کیا گیا ہے جو جلد ہی مستقل بنیادوں پر ایک عمارت میں منتقل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

سرائیلی سفارتخانے کی سربراہی اس وقت اسرائیل کے تجربہ کار اور بزرگ سفارتکار ایٹین ناایھ (Eitan Na’eh) کے سپرد کی گئی ہے۔