NAB 3

پشاور: سیکرٹری ہوم کے خلاف ایک بار پھر نیب میں اثاثہ جات کے حوالے حیفہ انکوائری کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): نیب ذرائع کے مطابق پشاو سیکرٹری ہوم اکرام اللہ کے خلاف ایک بار پھر نیب میں اثاثہ جات کے حوالے حیفہ انکوائری کا فیصلہ، ہوم میں تعیناتی کے دوران بھی حردبرد کا الزام، انکوائری کی اجازت مختلف قسم کے تین درخواستوں پر شروع کی گئی ہے، انکوئری کے لئے چئیرمین نیب سے اجازت لی گئی ہے اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ حیفہ رپورٹ ادروں سے بھی لی گئی جن کے بیناد پر اہم پیش رفت ہوگا، اس خبر کے حوالے سے جب سیکرٹری ہوم سے واٹس ایپ سمیت ڈائریکٹ رابطہ کیا گیا، لیکن کسی بھی قسم کا جواب نہیں دیا گیا، نیب سے رابطے پر کہا گیا کہ ایسی انکوائریاں ہو رہی ہیں جب اس حوالے سے ثبوت مل جاتے ہیں تو نیب قانونی طریقہ کار کے مطابق مزید کاروائی کرتی ہے جن کی منظوری چئیرمین نیب اور بورڈ آف ڈائکٹرز کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار