hands medical gloves put protective mask globe world coronavirus corona virus attack concept concept fight against virus 168508 455

دُنیا بھر میں کوروناوائرس سے 25 لاکھ سےزائداموات،11 کروڑ 31 لاکھ افراد متاثر

ویب ڈیسک :دُنیا بھر میں کورونا سے 11کروڑ 31لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 25 لاکھ سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 11کروڑ31 لاکھ 697 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 25 لاکھ 8 ہزار913 افراد جان کی بازی ہار گئےمہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 91 ہزار824فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18لاکھ 78ہزار345 رہ گئی۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 8 کروڑ87لاکھ 13ہزار439افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 17 لاکھ 86ہزار521 افراد کورونا کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 75 ہزار 941 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 12 ہزار 772 شہری جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 361 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 64 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔1 ہزار 590افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔