FotoJet 4 1

مسلمانوں کوتدفین کی اجازت دینےپروزیراعظم سری لنکن حکومت کےمشکور

ویب ڈیسک (اسلام آباد) سری لنکن حکومت نے کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، عمران خان نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سری لنکن قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں، سری لنکا میں کورونا سےانتقال کرنیوالے مسلمانوں کی تدفین ہوسکے گی ، وزیراعظم عمران خان کےدورے کے فوری بعد سری لنکا نے کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:  ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں ،آرمی چیف

سری لنکن وزیر صحت نے نوٹیفیکشن میں کہا تدفین وزارت صحت کی جانب سے بتائے گئے احکامات کے مطابق کی جائے گی، ایس او پیز کے تحت مختص مقامات پر ہی تدفین ہوسکے گی ۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کے نوٹیفکیشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کورونا سے متاثر مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے پر سری لنکن قیادت کے شکر گزارہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کامزدوروں کامعاوضہ دگنا کرنے کا اعلان

واضح رہےوزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم مہندا راجہ پاکسے کی دعوت پر سری لنکا کا دو روز کا سرکاری دورہ کیا،وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء اور اعلی سرکاری حکام پر مشتمل وفد بھی تھا ،دونوں وزراء اعظم کی اپنے اپنے ملک میں حکومت کی تشکیل کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی جو دونوں ممالک کے عوام میں گہرے اور بااعتماد تعلقات کا مظہر ہے۔