3دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ناکے پر حملہ ناکام، جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں موٹرسائیکل سوار 3دہشت گردوں نے روکنے کے اشارے پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکا بندی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس پر فورسز کی جوابی فائرنگ سے تینوں حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی ۔
ناکہ بندی اسی مقام پر قائم کی گئی تھی جہاں سے چند روز قبل ایڈیشنل سیشن جج شاکر اللہ مروت کو اغوا کیا گیا تھا ۔
پولیس کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 9 دستی بم کلاشنکوف میگزین مختلف موبائل فونز اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات