786864 5443788 Pesh Lockdown updates

کوروناوائرس تیسری لہر:صوبہ بھرمیں نئی پابندیوں کا اطلاق،اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک(پشاور) کورونا وائرس کی تیسری لہر،خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں کورونا کے سدباب کے لیے مزید اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ میں مارکیٹیں8بجے بند ہوں گی۔ تاہم میڈیسن، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی، صوبے میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں تقریبات پر مکمل پابندی کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دے دی

اعلامیہ کے مطابق شادی کی تقریبات کھلے مقامات پر منعقد کی جاسکیں گی۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کھلے مقامات پر تقریبات میں 300افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، صوبے میں ہر قسم کے ثقافتی پروگرامز اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں مزارات اور سینما گھر بند رہیں گے، پبلک پارکس 6 بجے بند کر دیے جائیں، جبکہ ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے پر بھی پابندی ہوگی۔