news 1601537230 1819

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس شروع

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے پندرہ نکاتی ایجنڈا تیارکرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کےلئے عمر کی حد سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  نوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے انٹرپرینیور بننے کو ترجیح دیں، بیرسٹر سیف

محکموں کی سطح پر ملازمین کی بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے سے متعلق امور،انسداد دہشت گردی عدالت کے ججوں کی تعیناتی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

اجلاس میں خیبر پختونخواہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ 2017 میں ضروری ترامیم کی منظوری بھی متوقع ہے۔