PESHAWAR Qissa Khawani Bazar giving a deserted look due to lockdown to avoid spread of coronavirus pandemic. — Photo by Ghulam Murtaza 1

پشاورکےمختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورکےمختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

ہریانہ پایان، لڑمہ روڈ اور زریاب کالونی میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پشتخرہ اور سربند روڈ کے علاقوں میں بھی غیرضروری نقل وحرکت پرپابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں درج ہے کہ مائیکرو سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے، پاکستان

مذکورہ علاقوں میں صرف ضروری اشیا خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ میڈیکل اسٹورز، تندور اور ایمرجنسی سروس شاپس بھی کھلی رہیں گی۔ جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اندر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے7 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ میں لاک ڈاؤن ہے۔ ان علاقوں میں بازار رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد

صوبائی انتظامیہ کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد تقریبات میں شرکت کر سکیں گے اور اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں ہر قسم کے ثقافتی میلوں اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی رہے گی۔