Untitled 1 244

پشاور ہائیکورٹ نے محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی

ویب ڈیسک (پشاور): ہائیکورٹ نے محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی، سماعت جسٹس لعل جان اور جسٹس ارشد علی نے کی، وکیل محمد صفدر نے کہا کہ نیب بتائیں کہ ایک کس میں کتنی انکوائری ہورہی، ایک کیس میں لاہور اور پشاور میں انکوائری ہورہی ہے جو غیرقانونی ہے، یہ پورا کیس بدنیتی اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے،صرف جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، نیب نے 12 جائیدادوں کی فہرست دی، ہم نے سب کی تفصیل دی، محمد صفدر کے وکیل نے جائیدادوں سے متعلق چارٹ عدالت میں پیش کردی.

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

تفصیلات کے مطابق ہم تمام تفصیل دے رہے ہیں جبکہ نیب کے پاس کچھ نہیں، نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے جائیداد سے متعلق چارٹ عدالت میں پیش کردی.

جسٹس لعل جان نے کہا کہ اس پر تو کوئی دستخط نہیں، کیا یہ تفصیل آپ نے محمد صفدر کے وکیل کو دی ہے،جسٹس لعل جان کا استفسار.

مزید پڑھیں:  قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے بلا رہے ہیں، گنڈاپور

انہوں نے مزید کہا کہ جو تفصیل دینے چاہتے ہیں اسکی کاپی ہمیں نہیں دی گئی، کاپی ہمیں بھی دی جائے تاکہ ہم بھی جواب دے سکے، عدالت کا نیب پراسیکیوٹر کو چارٹ پر دستخط کرانے اور محمد صفدر کے وکیل کو بھی دینے کا حکم، عدالت نے سماعت ملتوی کردی،تاریخ بعد میں دی جائے گی۔