1 13

سعودی عرب:کوئی بھی شخص 15روز میں ایک بارعمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرسکتا ہے

ویب ڈیسک(ریاض)سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین ایک عمرہ کےبعد دوسرے عمرے کا بھی اجازت نامہ لےسکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرہ بکنگ کےموجودہ نظام کےتحت کوئی بھی شخص 15 روز میں ایک بارعمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرسکتا ہے اور18 شعبان تک عمرے کے اجازت نامے جاری کروائےجا سکتے ہیں۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ اگرکسی شخص کا عمرہ اجازت نامہ منسوخ ہوگیا ہوتو ایسی صورت میں وہ عمرے کا نیا اجازت نامہ قریب ترین تاریخ میں حاصل کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ اگر ’اعتمرنا‘ ایپ پرعمرہ اجازت نامے کا عمل پورا نہ ہورہا ہوتودوبارہ کوشش کی جاسکتی ہے کیونکہ عمرہ بکنگ کے مواقع روزانہ کی بنیاد پردیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل عمرہ زائرین کومکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط کے لیے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانی چاہیے۔