Untitled 1 263

پشاور: ڈکیتوں کے نرغے میں ایک ماہ میں شہری لاکھوں روپوں سے محروم

ویب ڈیسک (پشاور): ڈکیتوں کے نرغے میں ایک ماہ میں شہری لاکھوں روپوں سے محروم، ایف ائی ار کے مطابق سیٹھی ٹاون میں سردار حسین نامی شہری کے گھرسے ڈاکو دس لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے، سردار حسین نے کہا کہ پرسوں رات کو ڈاکووں نے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا، گھر میں کوئی موجود نہیں تھا میں بیگم کے ساتھ ہسپتال میں تھا ، پوری زندگی کی جمع پونجی چور لے گئے، پولیس تعاون کرے، ائی جی خیبرپختونخوا اور سی سی پی او فوری کاروائی کریں، کچھ دن پہلے موٹرسائیکل سواروں نے پہاڑی پورہ میں شہری سے پندرہ لاکھ روپے چِھینے تھے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے قریب ایک شہری کو بارہ لاکھ روپوں سے محروم کردیا تھا، چمکنی سے ڈکیت گروپ نے 70 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے جبکہ مینجر کو قتل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش