ویب ڈیسک(نئی دہلی )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کورونا وائرس کے مہلک مرض کا شکار ہونے والے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نریندر مودی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔
وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔