download 2 25

پشاور: انتظامیہ کا کریک ڈاون ،ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پربیشتر شادی ہال منیجرزگرفتار

ویب ڈیسک(پشاور) انتظامیہ نےپشاور بھر میں کورونا ضابطہ اخلاق/SOPs کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن ،ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیاں کورونا کی تیسری لہر کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں۔

انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کو حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے کارروائیاں کیں ،کاروائی کے دوران صوبائی دارلحکومت پشاور میں 38 شادی ہالوں ،پشاور گیڈرنگ شادی ہال، ترون شادی ہال، کاسالوما شادی ہال، صابرینہ شادی ہال، رومان گیڈرنگ ہال، میرج ہٹ شادی ہال، الوحید شادی ہال، بندھن شادی ہال، عامر ویڈنگ ہال، مارکوپولو شادی ہال، میراج شادی ہال، عروسہ شادی ہال، بنوری شادی ہال اور دعوت شادی ہال سمیت دیگر شادی ہالوں کے منیجرز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کئےگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل
مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل

انتظامی افسران نے پشاور بھر میں شادی ہالوں، بازاروں، بی آر ٹی سٹیشنوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کیا اورحکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔