NCOC meeting 660x330 1

این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)کورونا کے بڑھتے کیسز پر نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا آج اہم اجلاس ہوگا جس میں مستقبل کے متعلق فیصلےمتوقع ہیں۔

اجلاس میں کاروبار کھلے یا بندر کھنے، شادی ہالز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے متعلق فیصلے ہوں گے۔ اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طبیعت خراب، بخار کی شکایت

این سی او سی کے اجلاس کے بعد 12:30 بجے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے پریس کانفرنس کا امکان ہے
وفاقی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے دفعہ ایک سو اٹھاسی کا نفاذ کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات دوگنی کرنے کا فیصلہ

دفعہ ایک سو اٹھاسی کے تحت کورونا کے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کیا جاسکے گا۔