خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق۔ 583 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 8 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 2246 ہوگئی، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد81 ہزار787 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے223 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد73ہزار 171 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد33ہزار 659ہوگئی، پشاور میں کورونا سے1185 اب تک افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔