download 1 129

عمران خان "ملک کے سربراہ نہیں لوگوں کیلئے "ہلاکو خان ” ثابت ہو رہے ہیں، نیئر بخاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد )سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹینےآئی ایم ایف قرض معائدات کی شرائط پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی اور نئے ٹیکسز کے آرڈینینس مسترد کرتی ہینیر بخاری قومی خزانے کی کنجیاں اور ملکی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کی شرائط پر قرض انتہائی تشویشناک ہے ۔

مزید پڑھیں:  نیب کا صرف شکایات و الزامات پر رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف پیشگی شرائط پر قرضہ منظور ہوتے ہی عوام ہر اربوں روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔آئی ایم ایف جانے پر خود کشی کے دعویدار عمران خان پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے نمائندے اور کارندے بن گئے ہیں۔ نیر بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان "ملک کے سربراہ نہیں لوگوں کیلئے "ہلاکو خان ” ثابت ہو رہے ہیں۔ معاشی عدم استحکام کے زمہ دار نالائق نااہل ناسمجھ حکمران ہیں۔بے ر حم حکمرانوں کا عوام الناس ہر لگاتار مہنگائی بم گرانا بے حسی کی انتہا ہے ۔بھوک افلاس بے روزگاری کے مارے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنائء جا رہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ تھا،مشعال یوسفزئی