ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی حکومت نے تمام میڈیکل کالجز کےطلبہ کوکورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے،وزارت صحت کی منظوری کے بعد تمام طلبہ کو ویکسین لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وائس چانسلر کے ایم یو ، ڈینزاور ڈائریکٹرز کے نام مراسلہ جاری کردیا
مراسلہ کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلبہ فیکلٹی اور انتظامی سٹاف کو ویکسین لگائی جائے،تعلیمی سرگرمیاں ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد شروع کی جائے گی۔ مراسلے میں ویکسینیشن کا عمل 3 ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت گئی ہے۔